25 دسمبر 2011 - 20:30

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے دو عراقی قیدیوں کا سر قلم کردیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے حکام نے دو عراقی قیدیوں کا سر قلم کردیا ہے۔ دہشت گردی کے ساتھ مقابلہ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے کل 2 عراقی قیدیوں کی گردن اڑا دی ہے۔ مذکورہ تنظیم کے سربراہ علی السرای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ السماوا کے احمد بہلول الظآلمی اور علی صالح الزیادی کو آج صبح آٹھ بجےسعودی حکام نے رفحاء جیل کی کوٹھری سےباہرنکالا اور جیل کے گراؤنڈ میں ان کا سر قلم کردیا اور اس کے بعد جیل کے قبرستان میں دفن کردیا۔

مذکورہ ادارے کے سربراہ نے عراق کے صدر جلال طالبانی ، عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی اور عراق کے حقوق انسانی ادارے کے سربراہ سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی جیلوں میں بند عراقی قیدیوں کی آزادی کے لئے تلاش و کوشش کریں۔........ /169